پاکستان سمیت دنیا بھر میں برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 16 نومبر 2017 16:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں برداشت اور رواداری کا عالمی دن جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا گیا ۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں برداشت ار رواداری کے جذبہ کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ دن ہر سال 16نومبر کو منایا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے یونیسکو کی جانب سے 1995ء میں عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیاتھا۔ اس کے ساتھ ہی ایک قرار داد منظور کی گئی تھی۔ برداشت کو دنیا بھر کے لوگوں کی تہذیب اور طرز زندگی کیلئے عزت اور باوقار شناسائی قرار دیا گیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف سیمینارز اور کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تاکہ عوام الناس میں برداشت اور رواداری کو اجاگر کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :