پاکستان اور بیلا روس زراعت کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے، سکندربوسن
مقامی سطح پر بیلا روس کی زرعی مشینری بنا کر عام کسانوں کو کم قیمت پر دی جائے تا کہ وہ اپنی پیداوارکو بڑھا سکیں اور معیشت کو استحکام حاصل ہو، وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن کان کنٹری نمائش اور جوائنٹ ورکنگ گروپ کے چوتھے سیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب بیلاروس کے وفد کا این اے آر سی کے تحقیقاتی سنٹر نگاب کا دورہ، تحقیقاتی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا گیا، مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط
جمعرات 16 نومبر 2017 20:33
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق سکندر حیات بوسن نے تقریب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس زراعت کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرینگے۔
لوکل سطح پر بیلا روس کی زرعی مشینری بنا کر عام کسانوں کو کم قیمت پر دی جائے تا کہ وہ اپنی پیداوارکو بڑھا سکیں اور معیشت کو استحکام حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش کی وجہ سے آج پاکستان اور بیلاروس کے بزنس نمائندگان آپس میں ملے ہیں اور ایک دوسرے کے خیالات و تجربات سے آگاہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آم ، سٹرس، نٹس، ڈرائی فروٹ ،چینی ، گندم اور چاول کی وافر مقدار میں پیداوار ہوتی ہے۔ انہوں نے بیلاروس کی زرعی مشینری کو پاکستان کے کسانوں کے لیے مہیا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر فضل عباس میکن ، وفاقی سیکرٹری برائے وزارتِ تحفظِ خوراک و تحقیق نے بیلا روس کے وفد کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں بیلا روس اور پاکستان کے مابین بزنس و زراعت میں تبادلہ خیال کے لیے کوشاں ہیں۔ ایگور برائلو، ڈپٹی منسٹر زراعت نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے والہانہ استقبال کے لیے حکومت اور نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ دنوں ممالک دیگر شعبہ جات سمیت معاشی لحاظ سے بھی مشترکہ تعاون جاری رکھیں گے۔ اسکے بعد انہوں نے بیلاروس اور پاکستان کی مصنوعات کے سٹالز کا دورہ کیا۔ جس میں ہلال میٹ، پولٹری ، ڈیری مصنوعات، سٹرس، ایڈیبل آئل ، چاول اور مویشیوں کی ادویات شامل تھیں۔ بیلاروس کے وفد نے وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق ، اسلام آباد جناب سکندر حیات خان بوسن سے ملاقات بھی کی اور مشترکہ معاونت کی پیشکش کی اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کی حکومت کی سپورٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس حوالے سے دوسرا سیشن 16نومبر کو منعقد ہوا جس میں زراعت سے منسلکہ دیگر شعبہ جات کے حوالے سے مشترکہ معاونت پر اظہارِ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بیلارس کے وفد کو اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت پاکستان زراعت اور اور سے منسلک دیگر شعبوں میں بیلارس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔بیلارس کے وفد کے پاکستان کے دورہ کے دوران اس موقع پر مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے ۔بیلاروس کے وفد نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے ایک تحقیقاتی سنٹر ،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جنومکس اینڈ بائیوٹیکنالوجی(نگاب) کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں اس کی تحقیقاتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.