امریکہ میں آسٹریلوی سفارتکار اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک

جمعہ نومبر 15:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) امریکہ میں آسٹریلوی سفارت کار دوستوں سے ہنسی مذاق کے دوران اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ آسٹریلوی سفارت کار جولیان سمپسن نیویارک سٹی میں اپنے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل کی بالکونی میں دوستوں کے ساتھ موجود تھے کہ اچانک ان کا پاں پھسل گیا اور وہ دوسری منزل کی چھت پر جا گرے ، جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ سمپسن اقوام متحدہ میں آسٹریلیا کے نمائندہ تھے ۔ آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :