(ن )لیگ کا شیرازہ بکھررہا ہے،

حکومت مفلوج ہوچکی ، معیشت تباہ ہورہی ہے، اس صورتحال میں حکومت کیسے چلے گی، نوازشریف نہیں چاہے گا کہ اسے سزا ہو اس لیے وہ بھاگ جائیں گے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 16:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہاہے کہ (ن )لیگ کا شیرازہ بکھررہا ہے، حکومت مفلوج ہوچکی ہے، معیشت تباہ ہورہی ہے، اس صورتحال میں حکومت کیسے چلے گی، نوازشریف نہیں چاہے گا کہ اسے سزا ہو اس لیے وہ بھاگ جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ انتخابات کے تاخیر کی کوئی وجہ نہیں رہی، ہم تو کہتے ہیں کہ انتخابات پہلے ہوں کیونکہ حکومت مفلوج ہوچکی ہے، معیشت تباہ ہورہی ہے،اس صورتحال میں حکومت کیسے چلے گی، انھوں نے کہا کہ اگر نیب نے کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہاہے تو حکومت کو نام ای سی سی ایل میں ڈالنا چاہیے۔

باری باری سارے ملک سے بھاگ جائیں گے، نوازشریف نہیں چاہے گا کہ اسے سزا ہو اس لیے نوازشریف بھی بھاگ جائیں گے،انھوں نے کہا کہ ن لیگ میں خلفشار ہے ان کے بہت سارے ارکان کل اسمبلی نہیں آئے، ن لیگ کا شیرازہ بکھررہا ہے، دھرنے سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہر یوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، تکلیف کا ازالہ کرنا ضروری ہے،درھرنے کا حل حکومت نے نکالنا ہے۔ٖ