سعودی عرب، خواتین کو براہ راست سپورٹس میچز دیکھنے کی اجازت، مارکیٹوں میں مختلف سپورٹس کلبوں کے رنگا رنگ عبایا بھی متعارف کردئیے گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 16:08

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) سعودی عرب میں خواتین کو براہ راست میچز دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد مارکیٹوں میں مختلف سپورٹس کلبوں کے رنگا رنگ عبایا بھی متعارف کردئیے گئے جبکہ خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ذو ق و شوق میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اسپورٹس کونسل نے چند ہفتے قبل خواتین کو جنوری 2018سے اسٹیڈیم میں جا کرفٹ بال میچ اور کھیل کی دوسری سرگرمیوں کو دیکھنے اجازت دی تو اس کے بعد مارکیٹوں میں مختلف کلبوں کی عکاسی کرنے والے رنگا رنگ عبایا متعارف کرادیے گئے جن میں زرد، نیلے اور سبز رنگوں کے عبایا شامل ہیں۔

سعودی دکانداروں کا کہنا ہے کہ خواتین کو ابھی اسٹیڈیم میں جانے کے لیے تین ماہ کا عرصہ باقی ہے مگر مختلف رنگوں کے عبایا کی خریداری اور ان کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :