نواز شریف نے لاہور میں مصروف دن گزارا، ڈیفنس کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عوام میں گھل مل گئے
نمازیوں نے سابق وزیر اعظم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں ،ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے دعا کیا کریں ‘ نواز شریف خواجہ آصف کی رہائشگاہ پر جا کر بیٹی کی شادی کی مبارکباد دی، مجموعی سیاسی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا آج کا پاکستان 2013ئ سے بالکل مختلف ہے،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرینگے‘ غیر رسمی گفتگو
جمعہ 17 نومبر 2017 20:51
(جاری ہے)
نواز شریف نے علیم بٹ کے اچانک انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا۔
بعد ازاں نواز شریف پارٹی کے کارکن اشتیاق بوبی کی رہائشگاہ پر گئے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ سابق وزیر اعظم معروف صنعتکارفاروق خان کی رہائشگاہ ڈیفنس بھی گئے۔ نواز شریف نے یہیں پر مقامی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر نواز شریف عوام میں گھل مل گئے جنہوںنے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے ہمراہ سیلفیان بنائیں۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کیا کریں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی ترقی کے لئے دن رات کوشاںہے انشا اللہ پاکستان آگے سے آگے بڑھے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013ئ سے بالکل مختلف ہے۔حکومت نے ملک سے دہشتگردی، لوڈ شیڈنگ اور افراتفری کا مکمل خاتمہ کیا۔نواز شریف نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان میں گزشتہ چار سالوں میں مکمل امن و امان قائم کیا۔ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے اسے کسی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کبھی پراپیگنڈہ کی سیاست نہیں کیا، ہمیشہ فیصلے عوام کے وسیع تر مفاد میں کئے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.