ماڈل ٹائون میں لاشیں گرانے والی اشرافیہ کسی رعایت کی مستحق نہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ سے پورا سچ سامنے آئیگا،فیصلے کے منتظر ہیں، روزگار کے متلاشی نوجوان قتل ہورہے ہیں، حکمرانوں کو صرف لوٹا مال بچانے کی فکر ہے،وزیرداخلہ کا بیان اقبال جرم ہے، ختم نبوت کا قانون ختم کرنیوالوں کو بچایا جارہا ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی گفتگو
جمعہ 17 نومبر 2017 22:36
(جاری ہے)
اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق وہ گزشتہ روز ٹیلیفون پر عوامی تحریک کے سینئر رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر داخلہ کی طرف سے ایک اور سانحہ ماڈل ٹائون کی دھمکی 14 بے گناہوں کو قتل کرنے کا اقبال جرم ہے ، سفاک حکمرانوں کو بے گناہوں کا خون بہانے کی لت پڑ چکی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کی ریاستی دہشتگردی پر مقتدر قاتلوں کی قانون کے مطابق گرفت ہو جاتی تو یہ دوبارہ ایسی دھمکیاں دینے کی جرأت نہ کرتے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایجنٹوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والی15 نوجوانوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ظالم نظام اور سفاک حکمرانوں نے غریب کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کر دی، روزگار کے متلاشی نوجوان یا تو خودکشیاں کررہے ہیں یا پھر قتل ہورہے ہیں، لٹیرے حکمرانوں کو غریب اور متوسط خاندانوں کی مالی مشکلات کا علم ہی نہیں ہے۔ انہیں صرف لوٹ مار کی دولت بچانے کی فکر ہے۔ قاتل اعلیٰ پنجاب کس ترقی اور خوشحالی کی بات کرتے ہیں، پنجاب کے بیروزگار نوجوان روزگار کیلئے قتل ہورہے ہیں۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے حلف نامہ میں تبدیلی کا شوشا چھوڑا، شدید ردعمل پر حلف نامہ بحال کرنے کا اعلان کرکے معاملہ ختم کرنے کا تاثر دیا ۔ ہم نے نشاندہی کی کہ احمدیوں اور قادیانیوں کے آئینی سٹیٹس سے متعلق پورے کا پورا قانون ختم کر دیا گیاجب اس پر بھی ردعمل سامنے آیا تو ان شقوں کو بھی بحال کرنے کا اعلان کیا۔ سوال یہ ہے ایمان کی اساس پر حملہ کرنے والے کون ہیں اورانہیں کیوں بچایاجارہا ہے اس آئینی و قانونی دہشت گردی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.