جماعت اسلامی ربیع الاول کے مناسبت سے سیر ت النبیؐ کے پروگراموں کاانعقاد 20نومبر سے 4دسمبر تک صوبہ بھر میں کریگی
ہفتہ 18 نومبر 2017 21:57
(جاری ہے)
اضلاع کی سطح پر سیرت النبی ؐ کانفرنسز اور محافل نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔حکومت امن وامان کے قیا م کیلئے سنجیدہ دیر پا ومخلصانہ فوری اقدامات اُٹھائیںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں بدامنی کاپھر سے سراُٹھانے عوام کی پریشانی ومشکل میں اضافہ ہورہا ہے امن وامان کے فقدان کی وجہ حکومتی غفلت وکوتاہی ا ورناکامی ہیں۔
ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کا نام منظر عام پرلانا ضروری ہے ۔حکومت سخت سردی میں گیس پریشرمیں کمی ،بجلی لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی کانوٹس لیکر عوام کو مسائل وپریشانیوں سے نجات دلا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تمام مسالک کو امن ، محبت و اخوت اور باہم عد ل و انصاف کیلئے مل کر جدوجہد کرنی ہو گی ۔سیکولرز اور لبرلزکا راستہ اتحاد ویکجہتی وملکر جدوجہد سے ممکن ہے ربیع الائول کے مبارک مہینے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں سیرت البنی ؐ کانفرنسز اور محافل نعت کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز اور موثر بنانے کیلئے تمام امراء اضلاع برادر تنظیموں کے ذمہ داران ضلع وزونزکی سطح پرجماعت اسلامی کے منشور اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے جو شر پسند عناصر اس کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کریں گے عاشقان رسول ؐ وعوام الناس ان کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔پاکستان کی عوام عقیدہ ختم نبوت ؐ کے تحفظ اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی کی وجہ سے عوام کا مالی نقصان کیساتھ طلبہ خواتین اور دیگر عوام مشکلات وپریشانی کا شکار ہیں موسم سرما سے پہلے اس اہم مسئلے کو حل کرناچاہیے تھامگر حکمران اس جانب توجہ نہیں دیتے جو عوام کیساتھ زیادتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.