حکومت اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرے‘ اس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے،
ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والے پوری پاکستانی قوم کے مجرم ہیں،قومی اسمبلی میں ختم نبوت قانون کی بحالی قابل تحسین اقدام ہے لیکن قانون میں ترمیم کرنے والے وزیر قانون زاہد حامد اور دیگر ذمہ داران کو فوری برطرف کر کے قرارواقعی سزا دی جائے،انہیں سزائیں نہ ملنے سے 20کروڑ پاکستانیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کا بیان
ہفتہ 18 نومبر 2017 22:26
(جاری ہے)
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا مصلحت پسندی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔
ختم نبوت قانون میں ترمیم کی کوششیں ایک منظم سازش کے تحت کی گئیں۔ ایسی ناپاک جسارت کرنے والوں کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ چھپانے کی کوششیں اسلام دشمنی کے مترادف ہیں۔ ملک میں لبرل ازم اور سیکولر ازم پروان چڑھانے کی خاطر ایسی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سینئر سیاستدان راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں تحقیقاتی رپورٹ تیار کئے جانے کے باوجود اسے سامنے کیوں نہیں لایا جارہا ۔ حکومت جان بوجھ کر اس رپورٹ کو کیوں چھپانے کی کوشش کر رہی ہی ۔ عقیدہ ختم نبوت کے حوالہ سے پہلے سے بنے ہوئے قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔عبدالرحمن مکی نے کہاکہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ آنے سے پاکستانی قوم میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا ملک ہے۔ جن لوگوںنے ختم نبوت قانون میں ترمیم کی ان کی نشاندہی کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔ قوم اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دشمنان اسلام کی شروع دن سے کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کو ختم کیا جائے۔ اسی طرح پاکستان میں ناموس رسالتؐ اور ختم نبوت کے حوالہ سے قوانین کی بھی انہیں سخت تکلیف ہے۔ بیرونی قوتوں کی سرپرستی میں چلنے والی بہت سی این جی اوز یہاں غیر قانونی سرگرمیاں پروان چڑھا رہی ہیں اور اسلامی قوانین کے خاتمہ کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں۔ ایسی ملک دشمن این جی اوز کا پاکستان سے بوریابستر گول کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت قانون کا بھرپور دفاع کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.