8 کے الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور بھرپور قوت کے ساتھ حصہ لیں گے،بی ایم این

اتوار 19 نومبر 2017 18:10

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) بلوچستان نیشنل موومنٹ مستونگ کے زیراہتمام چکل کلوزئی میں شمولیتی جلسہ منعقد ہو ا جلسے سے بی این ایم کے مرکزی سینئرنائب صدرمیرسکندرخان ملازئی،نائب صدرسردارزادہ میردولت خان ابابکی سیکرٹری جنرل میراقبال زہری سیکرٹری اطلاعات فیض جان درانی سی سی ممبرثناء اللہ ابابکی میرسعداللہ مینگل صالح محمدباروزئی اعجازجان علزئی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک پربلوچوں کو نظراندازکیاگیاہے بلوچ ساحل وسائل پر بلوچوں کا حق تسلیم کئے بغیرایسی ترقی قبول نہیں جس ترقی سے بلوچ قوم کو اقلیت میں تبدیل کیاجائے انھوں نے کہاکہ یہ کیسی ترقی ہے کہ گوادر بلوچستان میں اورسی پیک کی ترقی سندھ پنجاب میں ہورہی ہیں اور بلوچستان کے عوام پر آپریشن اور ظلم کیاجارہاہے انھوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت امن و امان کوبرقراررکھنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے موجودہ نااہل حکمرانوں کو عوام سے کوئی واستہ نہیں ہے واستہ ہے تو کرپشن اورلوٹ مار ساحل وسائل کوسوداکرنے سے ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اس ملک کو حقیقی اسٹیٹ بنانے کے لئے ملک میں آباد تمام اقوام کو انکے وسائل پر انکا حق تسلیم کیاجائے اور ناانصافی بند کئے جائے بلوچستان نیشنل موومنٹ جمہوری وقومی جماعت ہی2018 کے الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور بھرپور قوت کے ساتھ حصہ لیں گی۔اور آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی گی بلوچستان کے قدرتی وسائل کو بیدردی سے لوٹاجارہاہے سیندک پروجیکٹ کا معائدہ غیرآئینی ہے تسلیم نہیں کرتے معاہدہ فوری منسوخ کرکے وسائل کی لوٹ مار بندکی جائے انھوں نے کہاکہ بلوچ قوم کی ترقی خوشحالی اور سرزمین بلوچستان کے دفاع کیلئے میدان میں نکلے ہیں ہمارا مقصد بلوچ قوم کو مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے۔

بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کیلئے بلوچ قوم کا متحد ہونا وقت کی ضرورت بن چکا ہے آگر آج بھی ہم اپنے مفادات کے حصول میں مگن رہے تو آنے والی نسل ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی اس موقع پر سینکڑوں افراد نے بلوچستان نیشنل موومنٹ میں شمولیت اختیارکیا۔

متعلقہ عنوان :