حکومت ِ پنجاب نے ایپکا سے مطالبات کی منظوری کیلئے مذاکرات کا آغاز کر دیااگلا احتجا جی پروگرام بعد میں دیا جائے گا،شہزاد کیانی

ختم شدہ آسامیوں کی بحالی، یوٹیلٹی الائونس تمام ملازمین کودینے، ہائوس رینٹ نئے سکیلوں اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ، چوہدری مبشر

اتوار 19 نومبر 2017 19:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے مرکزی نائب صدر شہزاد کیانی اور صوبائی نائب صدر چوہدری مبشر احمد ،مرکزی پریس سیکریٹری چوہدری ظفر علی بلو، راجہ شاہد محمود و دیگرنے کہا ہے کہ ایپکاسیکریٹیریٹ ملازمین کی طرز پر یوٹیلٹی الائونس اور ہائوس ریکوزیشن صوبہ بھر کے ملازمین کو دینے کی منظوری،ٹیکنیکل سٹاف کے علاوہ کیٹیگریز کی اپگریڈیشن مثلاًً لائبریری کلرک، لیبارٹی کلرک،لیکچرر اسسٹنٹ،لیبارٹی اسسٹنٹ، محکمہ خوراک کے فوڈ انسپیکٹر، فوڈ سپروائزراور دیگر شامل ہیں، کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، گروپ انشورنس اور بینویلنٹ فنڈ کی ریٹائرمنٹ پر ادائیگی اور مختلف محکموں میں اتھارٹیوں کے قیام کی وجہ سے ختم ہونے والی کلریکل آسامیوں کے بحالی کے لیے پنجاب بھر میں قلم چھوڑ احتجاج مورخہ 09نومبر اور 15نومبر کو لاہو میں احتجاجی جلسہ کیا جس کے وجہ سے حکومت پنجاب نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں ایپکا کے وفد مرکزی سیریٹری جنرل چوہد ری خالد جاوید سنگھیڑا، صوبائی صدر ظفرعلی خان، صوبائی جنرل سیکریٹری سید طاہررضا شاہ، ایپکا لاہور ڈویژن کے صدر صفدر حسین اوردیگر قائدین سے مذاکرات کئے اور مطالبات کی منظوری کا بھرپور یقین دلایا۔

(جاری ہے)

اس وقت ایپکا پاکستان بھر میں بانیء ایپکا سید ہدایت یار بخاری، مرکزی صدر ایپکا بنارس خان جدون، خالد جاوید سنگھیڑا، شہزاد کیانی اور دیگر کی قیادت میں تمام سرکاری ملازمین کے حقوق کے لیے متحد اور کوشاں ہے۔ ایپکا کے رہنماء ملک عدالت حسین نے کہا ہے کہ محکہ تعلیم سمیت درجنوںمحکمہ جات میں کلرکوں اور چھوٹے سرکاری ملازمین کا استحصال جاری ہے جو کہ نہ صرف حکومت بلکہ اسکی نا اہل انتظامہ اور افسر شاہی کے لیے بھی ٹھیک نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ مشرف دور کا کالا قانون پیڈا ایکٹ 2006فوری طور پر ختم کیا جائے اور دفاتر میں عملہ کی کمی فوری طور پر پوری کی جائے۔

ایپکا محکمہ تعلیم کے صدر راجہ افتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت 2008سے منجمد شدہ ہائوس رینٹ فوری طور پر نئے پے سکیلوں کے مطابق بحال کرے۔ کیوں کہ ایک ملازم کو کرایہ مکان کی مد میں صرف ایک ہزار سے 2000تک الائونس دیا جاتا ہے جو انتہائی کم ہے اس شرح سے ملک بھر کے کسی بھی حصہ میں مکان دستیاب نہیں۔علاوہ ازیں ضلعی سینئر نائب صدر نذیر زادہ خان راجہ ارشد بنگیال اور فدا شاہ نے مرکزی میڈیاء کوارڈینیٹر راجہ شاہد کے ہمراہ مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور تماممطالبات کے بارے میں ایپکا کارکنوں کو آگاہ کیا۔ تمام محکموں کے کارکنوں نے ایپکا کی اس کاوش کو سراہا ہے اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :