Live Updates

ایبٹ آبادجلسہ بڑادکھانے کی کوشش،مریم نواز کی سوشل میڈیاپرجعل سازی پکڑی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 نومبر 2017 21:42

ایبٹ آبادجلسہ بڑادکھانے کی کوشش،مریم نواز کی سوشل میڈیاپرجعل سازی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 نومبر2017ء ) :مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازکی سوشل میڈیاپرجعل سازی پکڑی گئی،ایبٹ آبادجلسے کوبڑادکھانے کیلئے پرانی تصاویرشیئرکردیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سوشل میڈیاپراپنے ٹویٹراکاؤنٹ میں نوازشریف کے آج ایبٹ آبادجلسے کیلئے پرانی تصاویر شیئرکردیں۔

(جاری ہے)

پرانی تصاویردکھانے کامقصد جلسے میں لوگوں کی تعدداد بڑھا چڑھا کردکھانا مقصود تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نوازکی ایبٹ آبادجلسے میں لوگوں کی تعداد زیادہ دکھانے کیلئے جعل سازی پکڑ لی گئی ہے۔دراصل یہ تصاویرخواجہ سعد رفیق نے 10اگست کوٹویٹرپرتصاویرپوسٹ کی تھیں۔خواجہ سعد رفیق کی پوسٹ کردہ تصاویرسابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد اسلام آبادسے لاہورریلی کی تھیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :