ورکنگ گروپس کے اجلاس میں منصوبوں کی حتمی سفارشات مشترکہ تعاون کمیٹی کے سربراہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی، ترجمان وزارت منصوبہ بندی

پیر 20 نومبر 2017 13:55

ورکنگ گروپس کے اجلاس میں منصوبوں کی حتمی سفارشات مشترکہ تعاون کمیٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے ترجمان عاصم خان نے کہا ہے کہ طویل المدتی منصوبہ، صنعتی تعاون، گوادر، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، توانائی اور سکیورٹی کے ورکنگ گروپس میں دونوں ممالک کی متعلقہ وزارتوں کے اعلی عہدیداران، متعلقہ شعبوں کے ماہرین شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ورکنگ گروپس کے اجلاسوں میں متعلقہ شعبوں سے متعلق جاری اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ متعلقہ ورکنگ گروپس کے جائزہ اجلاسوں میں درپیش مشکلات اور نئے منصوبوں کو راہداری کا حصہ بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس میں منصوبوں کی حتمی سفارشات مشترکہ تعاون کمیٹی کے سربراہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔