جنگلی حیات کا تحفظ انسانی بقاء کے لئے انتہائی ضروری ہے، جنگلات کی غیرقانونی کٹائی اور جنگلی حیات کا شکار سنگین جرائم ہیں، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی
پیر 20 نومبر 2017 15:20
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی، ناظم جنگلات جنوبی بلوچستان تاج محمد رند،ناظم جنگلات قلات ڈویژن محمد اقبال ،نائب ناظم جنگلات ہنگول نیشنل پارک اوتھل راجہ آصف لطیف، ڈویژنل فارسٹ آفیسر خضدار اویس اکبر ،ناظم جنگلات ساحلی ایریا حافظ محمد جان، نائب ناظم جنگلات لسبیلہ سلیم جاوید ،نائب ناظم جنگلات ہزار گنجی چلتن نیشنل پارک نزیر احمد کرد،ڈویژنل فارسٹ آفیسر قلات شیر احمد کرد،ڈویژنل فارسٹ آفیسر خاران مقبول احمد ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر واشک و دیگر بھی موجود تھے۔
قبل ازیں ناظم جنگلات قلات ڈویژن محمد اقبال نے کمشنر قلات ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قلات ڈویژن میں جنگلات کی توسیع کے لئے ضلع خاران اور واشک میں ہمیںسرکاری زمینیں الاٹ کر دی گئی تھی جن میں محکمہ جنگلات نے نرسری لگائی ہیں اوران کی پیداوار سے پھر پور استعفادہ کیا جا رہا ہے اگر باقی اضلاع میں جگہ مختص کریں تو محکمہ جنگلات ان میں نرسری لگائے گی، ضلع خضدار کے مختلف علاقوں بلوچستان یونیورسٹی آف انجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار ،بی آر سی خضدار ،سمان تولئی ،خیر آوہ ،کھیر ہ ڈوری سمیت دیگر مقامات میں پردرخت لگائے گئے ہیں۔ ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے میں سمندری درخت تھیبر (مینگرو) کے درختوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بھی مکمل کیا گیا ہے۔ اجلاس سے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع قلات ہربوئی میں ایک لاکھ پچاس ہزار ایکڑ پر قائم صنوبر کی درختوں کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے، صنوبر کی درختوں کی کٹائی کرنے والوں کو فوراً گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ انھوں نے کہاکہ جنگلات کی اہمیت انسانی زندگی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے یہ ماحول کو آلودگی سے بچاتی ہیں اور موسم کو معتدل رکھتی ہے۔ ہمیں ہر سال لاکھوں درخت لگا کر نہ صرف اپنی جنگلات کو توسیعی دی جائے بلکہ انسانی زندگیوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جائے مگر یہاں جنگل اور جنگلی حیات کو ہم اپنے ہی ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں۔ گاج کولاچی ضلع خضدار میں جنگلات اور جنگلی حیات کے حوالے سے اہم مقام ہیں ہماری یہ کوشش ہے کہ اس علاقے کو نیشنل پارک کی حیثیت مل جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قلات ڈویژن میں مخصوص درختوں کی کٹائی اور نایاب پرندوں کی شکار پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.