امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے اور امتحانی پرچوں کی چیکنگ کیلئے ڈیجیٹلائز سافٹ ویئر ز لگائے جائیں، یہ تمام عمل تین مہینوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے ،
تعلیمی اصلاحات کی بدولت سکولوں کی کارکردگی میں نمایاں فرق آیا ہے ،صوبائی حکومت تعلیم کو بنیادی اہمیت دے رہی ہے ، اس ضمن میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کی جا رہی ہے صوبائی وزیر تعلیم و برقیات محمد عاطف خان کا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں متعلقہ حکام کو ہدایت
پیر 20 نومبر 2017 17:41
(جاری ہے)
محمد عاطف خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کو بنیادی اہمیت دے رہی ہے اور اس ضمن میں پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کررہی ہے۔
اس ریگولیٹری اتھارٹی کا بنیادی مقصد پرائیویٹ سکولوں کیلئے گائیڈ لائن بنانے کیساتھ ساتھ ، طالب علموں کے فیسوں کا تعین ، اساتذہ کی ٹریننگ ، اساتذہ کی تنخواہوں کا تعین ، سلیبس کی تیاری، وغیرہ شامل ہیں۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ اس اتھارٹی میں پرائیویٹ سکول کے نمائندے ، سرکاری نمائندے ، والدین اور ماہر تعلیم شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکول ایک ساتھ کام کرکے قوم اور ملک کو ایک تعلیم یافتہ اور کامیاب نسل دیں تاکہ ہمارا آنے والا کل روشن ہو۔ محمد عاطف خان نے اپنے دور حکومت میں تعلیمی میدان میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ مردان میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کے بعد 6ڈیپارٹمنس نے کام شروع کیا ہے جبکہ 11ڈیپارٹمنٹس عنقریب کام شروع کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کیلئے بنائے گئے ہوم اکنامکس کالج بھی بہت جلد کام شروع کرے گا۔ جبکہ انجینئرنگ یونیورسٹی مردان بھی ایک انقلابی قدم ہے جس سے عوام کو بہت فوائد ملیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایکول فاطمہ الفہری سکول 87کنا ل رقبے پر زیر تعمیر ہے جس پر 32 کروڑ روپے خرچہ آرہا ہے ۔ جبکہ گرلز کیڈٹ کالج مردان نے بھی کام شروع کیا ہے۔ جہاں پر لڑکیوں کی پڑھائی کیساتھ ساتھ تربیت بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ صوبائی حکومت نے امن قائم کیا ، ادارے بحال کئے اور نئے تعلیمی ادارے بنائے۔ اور اب کراچی اور پنجاب سے لڑکیاں داخلے کیلئے گرلز کیڈٹ کالج مردان آرہی ہیں۔ محمد عاطف خان نے پوزیشن ہولڈر ز طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اور ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ دئیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.