معاشی حب کراچی قومی ترقی کا پیمانہ ہے، گورنر سندھ محمد زبیر
کراچی ترقیاتی پیکج سے عوام کو ریلیف حاصل ہوگا، میئر کراچی
منگل 21 نومبر 2017 17:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی کی ترقی و خوشحالی پر تمام توجہ مرکوز ہے، شہر کے صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، معاشی سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے پیش نظر انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ، نئی صنعتوں کے قیام اور نجی سیکٹر کے فعال کردار سے لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہو رہے ہیں جس سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کی اصل وجہ امن و امان کی بحالی ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ کراچی اپنی استعداد کے لحاظ سے پوری دنیا میں سرفہرست شہر ہے جہاں پر کی جانے والی سرمایہ کاری کے فوری اور مطلوبہ نتائج سے بڑھ منافع سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش اہمیت کا حامل ہے، شہر میں عرصہ دراز سے دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیاں منافع بخش کاروبار سے منسلک ہیں اور مزید سرمایہ کاری میں بھی بھرپور دلچسپی رکھتی ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، یکساں ترقی کے وژن پر وفاق کاربند ہے، وفاقی، صوبائی حکومتیں اور بلدیاتی ادارے مل کر عوام کو بہتر انداز میں سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔ ملاقات میں میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور ایک میکانزم کے تحت ضروری اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہاہے، بلدیاتی ادارے شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے تحت جاری میگا پروجیکٹس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کراچی ترقیاتی پیکج کے منصوبوں کی تکمیل سے مکینوں کو ریلیف حاصل ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.