ختم نبوت سے متعلق قوانین بدلنے والوں کا کڑا مواخذہ کیا جائے : ڈاکٹر حسن محی الدین
ْمنہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین کااستقبال ربیع الاول کے فقید المثال جلوس سے خطاب جلوس میں انجینئر رفیق نجم، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی و دیگر رہنمائوں کی شرکت
منگل 21 نومبر 2017 20:55
(جاری ہے)
اہالیان علاقہ و تاجران جلوس پر گل پاشی کرتے رہے۔
سجی ہوئی بگھیاں ،اونٹ اور سفید گھوڑے جلوس میں شامل تھے جن پر بچے ،بزرگ عربی لباس پہنے سوار تھے ۔شرکائے جلوس نے برقی قمقمے اٹھا رکھے تھے ۔جلوس میں مرکزی قائدین انجینئر رفیق نجم، نوراللہ صدیقی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ استقبالی جلوس تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام نکالا گیا ۔ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے شرکائے جلوس سے خصوصی خطاب کیا۔ جلوس میں حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی، حاجی ارشد، حفیظ اللہ جاوید، علامہ غلام اصغر صدیقی، یونس نوشاہی، حاجی عبدالخالق، حنیف قادری، مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی ،تاجر رہنمائوںسمیت ہزاروں عشاقان مصطفی ﷺ نے شرکت کر کے حضور ﷺ سے اپنی محبت اور وفا کااظہار کیا۔ شہباز بھٹی نے جلوس پر گل پاشی کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی دنیا کی ہر خوشی سے بلند تر ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ رب العزت نے تحریک منہاج القرآن کو یہ توفیق اور سعادت بخشی ہے جو 34 سال سے حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد کا جشن پاکستان سمیت دنیا کے 100 ممالک میں منارہی ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ امسال 34ویں عالمی میلاد کانفرنس مذہبی جوش و خروش اور والہانہ انداز میں منعقد ہورہی ہے جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خطاب کریں گے ۔انہوں نے عالمی میلاد کانفرنس میں اہل لاہور کو بھرپور شرکت کی دعوت دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.