نیپرا ایکٹ میں نئی ترامیم سے نجی شعبہ اور بجلی فراہمی کی تجا رت کیلئے نئے راستے استوار کیے ،وزیر پاور ڈویژن
سرکاری شعبے میں بجلی کمپنیوں کو بجلی ترسیل کیلئے اپنی خدمات کو بہتر بنانا ہو گا، حکومت عملے اور افسران کیلئے حوصلہ افزائی کے اقدامات کر رہی ہے، مختلف سطحوں پر کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور لازمی سامان کی خریداری کے لئے کافی رقم مختص کر دی گئی، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اجلاس سے خطاب
جمعرات 23 نومبر 2017 16:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکاری شعبے میں بجلی کی فراہمی کی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانا ہو گا اور نجی کمپنیوں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا ہو گا اور عوامی شعبے میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو نقصانات کم کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے اور جدید تکنیکی معاملات کے حل کے لئے افرادی قوت کو تربیت اور صارفین سے متعلق چیلنجز کا سامنا بہت ضروری ہے ۔
وفاقی وزیر نے فیڈرز میں شدید نقصان پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عملے اور افسران کے لیے حوصلہ افزائی کے اقدامات کر رہی ہے جو طے شدہ اہداف میں ہونے والی کمی کی بجائے کامیابی سے اہداف حاصل کرتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپکو اور وزارت نے مل کر پہلے ہی تجاویز کو حتمی تشکیل دے رہی ہے ۔وفاقی وزیر نے پاور ڈویژن کے اجلاس میں شرکا کو آگاہ کیا کہ مختلف سطحوں پر کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور لازمی سامان کی خریداری کے لئے کافی رقم مختص کر دی گئی ہے اور کارکنوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔وفاقی وزیر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ ڈسکو (DISCO ) میں بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مستقبل میں بجلی پیدا کرنے والے حالات میں عوامی شعبہ میں جنریشن کی سہولیات کی موجودہ حیثیت کا ندازہ کرنے کے لیے پالیسی بھی زیر غور ہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ نئے پیرا میٹرز کو اختیار کیا جائے یا چھوڑ دیا جائے ۔وفاقی وزیر نے اجلاس کے نمائیندوں کو ملک بھر میں زائد بلوں اور غلط بلوں کے خلاف ان کی غیر مستحکم حمایت کا شکریہ ادا کیا یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے معاملات میں ذاتی دلچسپی لی۔انہوں نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ بہتر کام کرنے والے ملازمین کو بہترین سازوسامان فراہم کیا جاتا ہے ۔انہوں نے ملازمین کی وفات کے بعد ورثا کی ملازمت پر بھرتی سے پابندی اٹھانے پر تشکر کا اظہار کیا ۔یونین کے نمائیندوں نے ڈسکو اور جنکوکی بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.