حکومت سنبھالی تو ملک میں 20,20گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، ایسے حالات میں ملک کو آگے لے جانے کے منصوبے شروع کئے، ہر طبقے کے لوگوں سے مل کر مستقبل کا تعین کیا،

سازشی عناصر آج بھی مایوسی پھیلانے میں مصروف ہیں، ہمارے بہترین پروگرام کی تصدیق بیرون ممالک بھی کر رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

جمعرات 23 نومبر 2017 17:54

حکومت سنبھالی تو ملک میں 20,20گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، ایسے حالات میں ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو ملک میں 20,20گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، ایسے حالات میں ملک کو آگے لے جانے کے منصوبے شروع کئے، ہر طبقے کے لوگوں سے مل کر مستقبل کا تعین کیا، سازشی عناصر آج بھی مایوسی پھیلانے میں مصروف ہیں، ہمارے بہترین پروگرام کی تصدیق بیرون ممالک بھی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معاشی صورتحال خراب تھی، پاکستان کی اکثریتی آبادی دیہی علاقوں میں ہے، حکومت سنبھالی تو ملک میں 20,20گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، ایسے حالات میں ملک کو آگے لے جانے کے منصوبے شروع کئے، زخموں کے فوری علاج کے ساتھ مستقبل کے فیصلے بھی کئے،ہر طبقے کے لوگوں سے مل کر مستقبل کا تعین کیا، ایسے میں چند سازشی لوگوں نے برائیاں شروع کیں، وہ سازشی عناصر آج بھی مایوسی پھیلانے میں مصروف ہیں، ہمارے بہترین پروگرام کی تصدیق بیرون ممالک بھی کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دیر پا ترقی کیلئے تمام طبقات کو شامل کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :