میجر اسحاق کی والدہ کے الفاظ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

جمعرات نومبر 18:17

میجر اسحاق کی والدہ کے الفاظ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء): میجر اسحاق شہید بیٹے کی ماں کی آنکھوں میں نہ ہی آنسو اور نہ ہی غم ،وطن پر قربان ہونے والے بیٹوں کی ماؤں کو اللہ اس قدر صبر دیتا ہے کہ ماؤں کے الفاظ بھی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق شہید میجر اسحاق کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کی میت جب گھر آئی تو میں روئی نہیں بلکہ دعا کی کہ اللہ بیٹے کی شہادت کو قبول فرمائے ، میجر اسحاق میرا سب سے چھوٹا اور لاڈلا بیٹا تھاجو مجھ سے بہت پیار کرتا تھا ۔واضح رہے کہ میجر اسحاق ڈیرہ اسماعیل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہو گیا تھا ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں