حافظ آباد مصالحتی سنٹر نے مقدمات کو نمٹانے کی ڈبل سینچری مکمل کر لی
اے ڈی آر سنٹر نے چند ماہ کی قلیل مدت میں قابل راضی تنازعات کے 200مقدمات کو فریقین کی رضا و رغبت سے حل کرکے صوبہ بھر میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا
جمعرات 23 نومبر 2017 19:23
(جاری ہے)
سینئر سول جج عامر شہزاد اور مصالحتی سنٹر کے جج الیاس رضا ناصر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے کہا کہ طویل مقدمہ بازی ،وقت اور پیسے کا ضیاع اور لڑائی جھگڑوں ،دشمنی سے تنگ فریقین خودیہ چاہتے ہیں کہ مصالحتی سنٹر کے ذریعے انکا معاملہ فوری حل ہو جائے اور مصالحتی سنٹر کی کارکردگی اس لحاظ سے بڑی مثالی ہے کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں سالہا سال سے لٹکے مقدمات حل ہوئے ہیں اور اُجڑتے گھر اور خاندان پھر سے ہنسی خوشی مل جل کر رہنے لگے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی میاں بیوی کے لڑائی جھگڑے کے معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کروایا گیا ہے اور یوں طلاق ہوتے ہوتے وہ دوبارہ اپنے گھر کو آباد کرنے پر رضا مند ہو گئے ۔مصالحتی سنٹر کی ابتک کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے سینئر سول جج عامر شہزاد اور سول جج /نگران جج مصالحتی سنٹر الیاس رضا ناصر نے بتایا کہ اس سنٹر کے قیام کے بعد اسے 280مقدمات بھجوائے گئے جن میں سے 41مقدمات فوجداری ،123سول ،104فیملی ،8اپیل اور 4متفرق کیس تھے ۔انہوں نے کہا کہ فریقین کی غیر حاضری کی وجہ سے 47کیس دوبارہ متعلقہ عدالتوں کو واپس کر دیئے گئے جبکہ صرف چھ مقدمات ایسے تھے جن میں کوشش کے باوجود صلح صفائی نہ ہو سکی۔انہوں نے بتایا کہ فریقین کی رضا مندی اور جوڈیشل افسران ،وکلاء کی مخلصانہ کوششوں سے گزشتہ روز تک 200مقدمات کو خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.