شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میںدو روزہ عالمی کانفرنس کے دوسرے دن دنیا بھر کے محققین نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیئے
پاک چین اقتصادی راہداری کو خطے میں گیم چینجر کی اہمیت حاصل ہے۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں توانائی کے شعبے میں انقلاب آئے گا، ذوالفقار شاہ
جمعرات 23 نومبر 2017 22:33
(جاری ہے)
چین نے اس منصوبے پر 46بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
اس منصوبے کے تحت پاکستان میں توانائی کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔ اس کے علاوہ، انفارمیشن ٹیکنالاجی، مشینری، زراعت اور کیمیائی میدان میں بھی کاروبار کے وسیع مواقع اس راہداری منصوبے سے عمل میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی نئی راہیں اس راہداری سے کھلیں گی۔ اسلام آباد کے ڈاکٹر غلام دستگیر نے بزنس اور مینجمنٹ پر مقالا پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کاروبار جدید ٹیکنالاجی کے ذرائع سے ہوگا۔ لہذا کاروبار کی وسعت کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکنالاجی کو فروغ دیا جائے۔ برطانیہ کے ڈاکٹر جاوید احمد اور ڈاکٹر محمود حسین نے ایم کامرس کی مستقبل میں افادیت پر مقالا پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کامرس کی کے ذریعے کاروبار میں فراڈ کم سے کم ہوگا۔ کاروبار میں فراڈ کو روکنے کیلئے ایم کامرس کا صحیح خطوط پر استعمال ضروری ہے۔ لاہور کی ڈاکٹر رخسانہ کلیم نے کاروبار کا مستقبل کے عنوان پر مقالا پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار طاقت کا آئیڈیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک عالمی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ عالمی شرح نمو کا 60فیصد ترقی پذیر ممالک سے حاصل ہوتا ہے۔ کانفرسن کے مختلف سیشن میں ڈاکٹر منصور احمد، ڈاکٹر فیض محمد شیخ، ڈاکٹر ارم رانی، ڈاکٹر سید منیر احمد شاہ، ڈاکٹر عرفان علی میرانی، رمشا ناز، سمیرا مظفر، ڈاکٹر نور محمد جمالی و دیگرنے بھی اپنے مقالے پیش کیئے۔ سیشن میں اساتذہ، محققین ، طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.