ایوان بالا نے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی تحریک التواء مسترد کر دی

جمعہ 24 نومبر 2017 16:15

ایوان بالا نے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی تحریک التواء مسترد کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) ایوان بالا نے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی تحریک التواء مسترد کر دی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ نے تحریک پیش کی کہ عالمی بینک کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ کے مطابق 190 ممالک جن میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے، میں پاکستان 172 ویں پوزیشن پر ہے، کو زیر بحث لایا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے نے کہا کہ یہ تحریک التواء قانون پر پورا نہیں اترتی جس پر انہوں نے تحریک التواء کی منظوری نہیں دی۔