وزیر اعظم کی ذمہ داریوں اور چیلنجز میں اضافہ ہو گیا ہے،میاں زاہد حسین
توانائی کی قیمتوں کو حریف ممالک کے برابر لایا جائے،برآمدات بڑھانے کیلئے اصلاحات کی جائیں،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
جمعہ 24 نومبر 2017 16:53
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ برآمدات میں سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے مگر ملکی معیشت کو مسائل سے نکالنے کیلئے ناکافی ہے۔
ایکسپورٹ پیکج پر فوری عمل درآمد اور ریفنڈز کی فوری ادائیگی سے صورتحال میں خوشگوار تبدیلی آ سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم برآمدی شعبے کی کاروباری لاگت کم کرنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کریں جس میں توانائی کی قیمتوں کو حریف ممالک کے برابر لانا اشد ضروری ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی منڈی میں ان ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کر سکیں۔ بنگلہ دیش میں گیس کی قیمت تین ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، ویتنام میں گیس کی قیمت 4.2 ڈالر، بھارت میں 4.5 ڈالرجبکہ پاکستان میں 7.6 ڈالر ہے جو ان تمام ممالک سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں ایل این جی کی قیمت بنگلہ دیش سے تقریباً چار گنا زیادہ یعنی گیارہ ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے جسکی وجہ سے گیس کی مدد سے چلنے والی ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کی پیداواری لاگت میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ ایل این جی پر چلنے والی پنجاب کی صنعتوں کی مشکلات قدرتی گیس پر چلنے والی صنعتوں سے بھی زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں بجلی کا ٹیرف حریف ممالک سے تقریباً پچاس فیصد زیادہ ہے جس سے عوام اور کاروباری برادری متاثر ہو رہی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی قیمتیں یکساں کرنے، توانائی کی چوری اور نقصانات عوام پر ڈالنے کی پالیسی ختم کرنے اور جی آئی ڈی سی وصول کرنے کا سلسلہ بند کرنے پر بھی غور کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.