ایم سی آئی کے شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اہمیت میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے، شیخ انصر عزیز
جمعہ 24 نومبر 2017 18:31
(جاری ہے)
اجلاس میں ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اس وقت مختلف اہم فرائض انجام دے رہا ہے جن میں ایک فائر فائیٹنگ جیسا اہم شعبہ ہے جو شہر میں لگنے والی آگ پر فوری قا بو پاتا ہے، دوسرا ہم جزو ریسکیو کا ہے جو کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی حا دثے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کر کے جانی نقصان کو بچاتا ہے اور تیسرا ہم فرض شہر میں مو جود عما رات کو انسانی جانوں کیلئے محفوظ بنانے کیلئے ان عمارات میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدمات کا جائزہ لیتا ہے۔
اکتوبر 2016ء سے لے اکتوبر 2017ء تک کی کارکردگی بتاتے ہوئے ڈائریکٹر ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ سال ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کل 3142مختلف نوعیت کی ایمر جنسی کی کالیں مو صول ہوئیں جن پر فوری عمل درآمد کر کے بڑے نقصان سے بچایا گیا۔ موصول ہونے والی کالوں میں سے 1207کالیں گرین ایریا میں آگ لگنے،182 کا لیںبجلی سے لگنے والی آگ کے متعلق ،164کالیںگھروں میں لگنے والی آگ سے متعلق04 کالیںصنعتی علا قوں میں لگنے والی آگ، 152 شہر کے مختلف تجارتی علاقوں میں لگنے والے والی آگ، 90 کالیں گاڑیوں میں لگنے والی آگ، 44کا لیں مختلف دکا نوں اور کینٹین میں لگنے والی سے متعلق جبکہ27 کالیں مائع گیس سے بھڑکنے والی آگ ،154 کالیں کوڑے میںلگنے والی آگ اور14کالیں پبلک عمارات سے متعلق مو صول ہوئیں جن پر بروقت کاروائی عمل میں لا کر قیمتی نقصان کو بچایا گیا ۔ اجلاس کو مزید بتا یا گیا کہ گزشتہ سال 445کالیں ریسکیو کی بھی مو صول ہوئیں جن پر بھی فوری کاروائی عمل میں لا کر قیمتی جا نوں کے ضیا ع کو بچا لیا گیا۔ اجلاس کو یہ بھی بتا یا گیا کہ اس عر صے کے دوران 1074 مختلف عمارتوں کا بھی معا ئنہ کیا گیا جہاں پر اسلام آباد میں آگ سے بچائو اور جانوں کی حفاظت کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلہ میں 89 نوٹس اورشو کازو فائنل وارننگ اور 28 این او سی/ پلان کی منظوری دی گئی۔ ریسکیو سٹاف کی تربیت کے لیے 18 ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں۔ میئر اسلام آبا دو چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اس شعبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اس شعبے کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں عملے کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی تربیت کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.