پیپلزپارٹی رنگ، نسل، مذہب، امیری غریبی اور نسلی تعصب سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، نثار احمدکھوڑو
پاکستان پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت تیسری نسل ہے جو وعدوں کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کرتی،صدر پیپلزپارٹی سندھ
جمعہ 24 نومبر 2017 20:31
(جاری ہے)
ہم مشرف کے کالے قانون کے خلاف ہیں جس کے تحت ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے برخاست کیاجاتا تھا اسی لیے حکومت میں آتے ہی پہلے یہ کالاقانون ختم کیا جو انسان کو غیرمحفوظ اور منتظر رکھے ہم ایسے کالے قانون کو نہیں مانتے۔
آج تمام ملازمین کے چہروں پر ہم نے مسکراہٹے بکھیری ہیں۔ کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا عوام سے بالواسطہ ناطہ ہے۔ ہم تعصب پسند نہیں ہیں جان قربان کرنے سے بھی نہیں ڈرتے۔ عوام کے ووٹ اور حقوق کی خاطر فلاحی اقدام کرتے ہیں گولیوں اور کوڑوں سے نہیں ڈرتے ہمیشہ ہماری قیادت نے قربانی دی ہے اور ان قربانیوں کے نتیجے میں عوام کیلئے ہم کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو سیسی ہیڈآفس میں ادارے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل، اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ،چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سید ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ حکومت سندھ و پاکستان پیپلزپارٹی نے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرتے ہوئے آج مستقلی کے آرڈرز ملازمین کو دیئے جارہے ہیں جو کسی پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق تھا وہ پورا کیا۔ بلاول بھٹوزردار، آصف علی زرداری اور صوبائی صدرنثار کھوڑو کی بھی کوشش ہے کہ محنت کشوں اور عام لوگوں کوفوقیت دی جائے۔ آج کی تقریب میں میرے ساتھی سعید غنی صاحب کا بھی اہم کردار ہے جن کے چھوڑے ہوئے کام کو آج پایہ تکمیل پہنچایا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا سیاسی قبلہ اور درسگاہ لاڑکانہ اور گڑھی خدابخش ہیں وہاں سے ہمیشہ عوام کی بات کی جاتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ روزگار دیا ہے اور وہ بھی بلاتفریق۔ ہم تمام پارٹیوں کا احترام کرتے ہیں اور آج جن جن پارٹیوں کے ملازمین ہیں ان کے مسائل ہمیشہ بغیر کسی مت بھید حل کیے ہیں اور آئندہ بھی ترجیحی بنیادں پر حل کریں گے۔ موجودہ حکومت بیروزگاری کی شرح پر قابو پانے اور لوگوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے تاکہ غربت کا خاتمہ ہو اور صوبہ و ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوں جس کا ثبوت آج کی یہ تقریب ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی، کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی محمدفاروق لغاری، وائس کمشنر شاہ محمدشاہ ،سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفیئربورڈ آصف علی میمن، میڈیکل ایڈوائزرڈاکٹرممتازشیخ اور محمدخان ابڑو، گورننگ باڈی کے ممبران اور ادارے کے افسران اور پیپلزاسٹاف یونین کے صدر ملک محمدنویدخان، جنرل سیکریٹری امداد علی بھانبھن اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ آخر میں تمام مہمانوں 430ملازمین کو مستقلی کے تقرر نامے تقسیم کیے۔ اس موقع پر مہمانوں کو اجرک اور ٹوپی کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا ثبوت نہیں، ایران
-
سی پیک نے خطے میں ایک تبدیلی کی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جو منصوبے کبھی تصور تھے اب حقیقت بن رہے ہیں،احسن اقبال
-
پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق تعلق میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
-
سرٹیفائیڈ کلاؤڈ اپلائیڈ جنریٹیو اے آئی اقدام تیس ہزار طلباء کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کر رہا ہے، سردارمسعود خان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سیسری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، 43 قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق
-
سرائے گمبیلہ، کوہاٹ روڈ آئندہ ماہ مکمل ہو جائیگا،مظفرآباد مانسہرہ موٹروے سعودی فنڈ کے تعاون سے بنائی جائیگی،اعظم نذیر
-
پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی
-
سینیٹ اجلاس: حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ایسے جمہوریت نہیں چلے گی، شبلی فرا ز
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نیا قرض معاہدہ، اہم پیش رفت
-
ترکی میں آوارہ کتوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بل پر ووٹنگ
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نیا قرض معاہدہ، اہم پیش رفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.