برکینا فاسو میں فرانسیسی فوج پر دستی بم سے حملہ، تین شہری زخمی

منگل 28 نومبر 2017 12:12

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) برکینا فاسو میں فرانسیسی فوج پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو ریڈیو فرانس کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو میں امن مشن پر تعینات فرانسیسی فوجیوں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم فوجی محفوظ رہے ،ذرائع کے مطابق نقاب پوش حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔حملے میں تین مقامی شہری زخمی ہوئے جن کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فرانس کے صدر منگل کو سرکاری دورے پر برکینا فاسو پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :