اسرائیل میں عمارت دھماکے کے بعد زمین بوس ،

3افرا دہلاک،متعدد زخمی

منگل 28 نومبر 2017 14:21

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی ایک عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 3افرا دہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی ایک عمارت میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے بعد عمارت زمین بوس ہو گئی ۔اسرائیلی میڈیا کی خبر کے مطابق جافا کے علاقے میں ہونے والے اس دھماکے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دھماکے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :