جوش ملیح آبادی، ابوالاثر حفیظ جالندھری اور جمیل الدین عالی جیسی شخصیات ہمارا بیش قیمت ادبی اثاثہ ہیں،
سرکاری عمارات اور شاہراہوں کو قومی شخصیات سے منسوب کرنا اپنے قومی ورثہ کی حفاظت ہے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
بدھ 29 نومبر 2017 17:53
(جاری ہے)
عرفان صدیقی نے کہا کہ مہذب اقوام اپنے ہیروز کی قدر افزائی کرتی ہیں۔ اس ضمن میں وزارتِ قانون کے تیار کردہ مسودہ قانون پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جس کا مقصد اسلام آباد کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں وفاقی حکومت سے متعلقہ عمارات کو تحریک پاکستان کے مشاہیراور قومی و ادبی شخصیات کے ناموں سے منسوب کرنے کے عمل کو باضابطہ کرنا ہے۔
اجلاس میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے (سی ڈی ای) کے دیگر حکام نے موجودہ قوانین اور ضابطوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ میئر اسلام آباد نے یقین دلایا کہ شاہرات اور عمارات کو قومی مشاہیر اور ہیروز سے منسوب کرنے کیلئے وہ بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے شاہرات اور عمارات کو نامور شخصیات سے منسوب کرنے سے متعلق سی ڈی اے کواپنا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے کہا تاکہ نئی قانون سازی کے حوالہ سے اس سے مدد لی جا سکے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن، جوائنٹ سیکرٹری کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی، ممبر ایڈمن سی ڈی اے یاسر پیرزادہ کے علاوہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن اور سی ڈی اے کے دیگر حکام شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.