اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی جلسے میں شرکت کیلئے دبنگ انٹری ، 80کشتیوں پر مشتمل قافلہ کی سربراہی کرینگے

جمعرات 30 نومبر 2017 22:03

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی جلسے میں شرکت کیلئے دبنگ انٹری ، 80کشتیوں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2017ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی جلسے میں شرکت کیلئے دبنگ انٹری ، 80کشتیوں پر مشتمل قافلہ کی سربراہی کرینگے ، کشتی ریلی لینس ڈائون پل سے لب مہران جلسہ گاہ پر اختتام پذیر ہوگی ، تفصیلات کے مطابق سیر کی سیر اور جلسے جلوس میں شرکت کی کہاوتیں تو سنی ہونگی ایسی ہی ایک کہاوت پی پی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے پی پی کے یوم تاسیسس کے موقع پر لب مہران میں منعقد جلسے میں شرکت کیلئے اپنی دبنگ انٹری کے زریعے سچ کر دیکھانے کی ٹھان لی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب منعقدہ جلسے میں شرکت کے لیے قائد حزب اختلاف کی سربراہی میں80سے زائدکشتیوں پر مشتمل قافلہ ریلی کی صورت میں روہڑی کے علاقے لینس ڈائون پل سے شروع ہوگی جو لب مہران میں جلسہ گاہ پر اختتام پذیر ہوگی خورشید شاہ کی دبنگ انٹری دیکھنے کیلئے جیالوں سمیت پی پی رہنمائوں کی اور شہریوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئی ہے ۔