کوئٹہ ،بلوچستان کے علاقے چمن میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے نتیجے میں بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی

ہفتہ 2 دسمبر 2017 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) بلوچستان کے علاقے چمن میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے نتیجے میں بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں کرسچن کا لونی کے گیٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کیا جانیوالا ریمورٹ کنٹرول بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک 7 سالہ بچہ لکی جاں بحق جبکہ وشال سمیت2 افراد زخمی ہو گئے دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا جبکہ گھروں اور نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر کا رروائی شروع کر دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔