اسپنر یاسر شاہ نے اپنی نظریں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے پر مرکوز کر لیں
کبھی بھی ذاتی ریکارڈ کے پیچھے نہیں بھاگتا ،پاکستان کی جیت اولین ترجیح ہوتی ہے ،اگر یہ ریکارڈ میرے نام کیساتھ جڑتا ہے تو خوشی ہو گی قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے آنے والے بگ بیش لیگ کے سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا ‘ گفتگو
جمعرات 7 دسمبر 2017 13:38
(جاری ہے)
میرا مقصد صرف پرفارم کرنا ہوتا ہے چاہے کہیں بھی اور کسی بھی فارمیٹ میں کھیل رہا ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کروں۔
اٹھائیس ٹیسٹ میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی خود کو منوانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے آنے والے بگ بیش لیگ کے سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جا رہا ہوں جہاں میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے خود کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے بھی اہل ثابت کرنے کی کوشش کروں گا۔یاسر شاہ نے کہا کہ میں محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی اپنی پوزیشن پکی کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اور اس کے لیے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں اچھی بالنگ کر رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف ایک سیریز کھیلنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ بھارت کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی کے مقابلے میں بالنگ کروائیں۔یاسر شاہ نے کہا کہ کرکٹ کے لیے پاک بھارت مقابلے اچھے ہیں، میری خواہش ہے کہ بھارت کے خلاف کھیلوں اور اچھا پرفارم کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ڈیوکس بال کے استعمال کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اگلے سال دورہ انگلینڈ میں پاکستان نے اسی بال کا استعمال کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بالنگ پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں، اور گگلی پر مزید عبور حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فٹنس کے معاملے پر سختی کے حوالے سے یاسر شاہ نے کہا کہ وہ پی سی بی کے فٹنس کے فیصلے سے مطمئن ہیں کہ ٹیم میں سلیکشن کے لیے کھلاڑیوں کو مطلوبہ نمبر حاصل کرنا ضروری ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.