طاہر القادری ڈگڈی بجانے والے لوگ ہیں ،
کینیڈا میں رہتے ہیں یہاں سیر سپاٹے کیلئے آتے ہیں‘ حمزہ شہباز
جمعرات 7 دسمبر 2017 14:14
(جاری ہے)
میں جب چھوٹا تھا تومیرے دادا طاہر القادری کو من پسند رنگ کی گاڑی لے کر دیتے تھے ۔
قوم جانتی ہے طاہر القادری نے اسلام آباد دھرنے میں پاکستان کے آئین اور جمہوری اداروں کے بارے میں کیسی زبان استعمال کی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون افسوسناک واقعہ ہے اس میں جن لوگوں کی شہادت ہوئی وہ ہمارے اپنے لوگ ہیں ،ہماری مائیں بہنیں شہید ہوئیں اور اس پر ہمیں دل سے افسوس ہے ۔یہ معاملہ عدالت میں ہے ،پنجاب حکومت نے انکوائری ٹربیونل کی رپورٹ عام کر دی ہے اس میں کہیں بھی کسی پر ذمہ داری کا تعین نہیں کیا گیا ،انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں ،خدا کے فضل و کرم سے ہمار ادامن صاف ہے اور عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت ثابت کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم جمہوریت سے پیار کرنے والے لوگ ہیں ، ایسے لوگوں کو لاشوں پر سیاست نہیں کرنے دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہو پیپلزپارٹی ہو یا تحریک انصاف سب انتخابات کی طرف جائیں اورمزاحمت چھوڑیں ،2018میں بروقت انتخابات ہونے چاہئیں۔ آصف علی زرداری ہماری گاڑی میں بیٹھیں یا نہ بیٹھیںہمیں جمہوریت کی گاڑی میں بیٹھنا ہو گا اور وہ بھی جمہوریت کی گاڑی میں بیٹھیں۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی باتیں پرانی ہیں یہ باتیں1999میں بھی ہوا کرتی تھیں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کرنے کا مینڈیٹ دیا تھا ہم نے اسے پورا کیا ہے ،سی پیک سے ملک کی ترقی ہوئی ہے ،امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ ترقی کے دشمن خدارا ملک پر رحم کریں ،جمہوریت کے دشمن طاہر القاری کا قوم محاسبہ کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور ہمارے دشمن ہمارا تماشہ دیکھ رہے ہیں، ہمیں اداروںکو مضبوط کرنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.