حکومت سندھ کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،
یہی وہ علاقہ ہے جہاں پر جرمنی کی کمپنیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ یہ ایک اچھی بات ہے کہ جرمنی اور پاکستان جی پی سی سی آئی (جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)قائم کرنے پرآمادہ ہوئے ہیں، اجلاس سے خطاب
جمعرات 7 دسمبر 2017 22:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ جی پی سی سی آئی (جرمن ۔
پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)محکمہ قانون کے ساتھ مل کر خواتین، بچوں اور اقلیتوں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کام کررہاہے اور ان کی توجہ مختلف منصوبوں پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جی پلس پروٹوکول سپورٹ برائے ٹیکسٹائل کی یورپین یونین کو برآمد کے حوالے سے مختلف چیپٹرز پر عمل درآمد پر توجہ دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ جرمنی وہ پہلا ملک تھا جہاں پر 1952 میں باہمی سرمایہ کاری کے پہلے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے اور اس میں 1956 میں مزید بہتری آئی اور بلاآخر 2 سال قبل اس حوالے سے بہت سے معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سماجی اور معاشی شعبوں بالخصوص سرمایہ کاری ، سیکوریٹی اینڈ رسک کوریج کے حوالے سے باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جی پی سی سی آئی (جرمن ۔پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) اور سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ مل کر اس معاہدے کے فوائد سے متعلق مزید آگاہی پیدا کرنے کے لیے کام کرے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری پر پوری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور صوبہ سندھ معدنی وسائل اور اعلی تعلیم یافتہ، ہنر مند ، ورک فورس سے آراستہ ہے۔ ہمارے پاس وسیع ساحلی علاقہ سرسبز میدان اور محنت کش کسان موجود ہیں اور یہ بیرونی سرمایہ کاری بالخصوص جرمن کمپنیو ں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بہت مناسب ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ جی پی سی سی آئی (جرمن ۔پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) نیایکسپرٹ انڈسٹریل گروپس قائم کیے ہیں جہاں پر ماہرین مقامی بزنس گروپ اور عام لوگوں کی جرمن ماہرین سے مستفید ہونے کے لیے مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس ماہرین کے گروپ کو صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں اپنی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی دعوت دی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ان کی حکومت سندھ کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور یہ ایک ایسا ایریا ہے جہاں پر جرمن کمپنیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے ہر سطح پر جرمن کمپنیوں کو سہولیات فراہم کیں ہیں اور جرمن سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں جرمن انڈسٹریل زون ایک اچھا آئیڈیا ہے اور جی پی سی سی آئی (جرمن ۔پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)کے مطالبہ پرمعروضی طورپر غور کیا جائے گا اور سندھ میں جرمنی کے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں وزیر اعلی سندھ کا جرمن قونصلیٹ پہنچنے پر جرمنی کے قونصل جنرل رینر سیمائی ڈے ہن اور جی پی سی سی آئی (جرمن ۔پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کے صدر قاضی ساجد علی نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر پاکستان میں جرمنی کے سفیر اور جی پی سی سی آئی (جرمن ۔پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)کے صدر قاضی ساجد علی نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.