سندھ کے تمام بچوں و نوجوانوں کو اسکولوں، کالجوں، تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ذریعے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کا خواہاں ہوں، مراد علی شاہ
ہفتہ 9 دسمبر 2017 22:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ ادارہ (زیبسٹ) انکی لیڈر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس وڑن کے تحت قائم کیا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھتا ہوں اور میرے لیے سندھ کے نوجوان،مرد و خواتین ہمارے سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی زندگی کے آنے والے لیڈرز ہیں۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جوکہ زیبسٹ کی بانی تھیں کہ پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ نے ملک کے نوجوانوں کو لیے ایک سمت کا تعین کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ زیبسٹ نے شروع سے اپنا ایک تعلیمی معیار برقرار رکھا ہے اور سکھانے کے جدید طریقوں سے استفادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیبسٹ طالب علموں کے درمیان قیادت کی مہارت کو فروغ دینے میں ابھر کر سامنے آیا اور اس نے کمیونٹی کی ترقی میں نمایاں و اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوان گریجوئیٹ آج یہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے الفاظ شیئر کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کی بڑی تعداد کو ٹیکنالوجیکل اسکلز میں مہارت حاصل کرنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں اول درجہ کی سائنس چاہتا ہوں کیوں کہ اس سے کم ناقابل قبول ہے اور میری یہ خواہش ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے تمام پہلوؤں میں خودکفیل ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں صوبہ سندھ کے تمام بچوں و نوجوانوں کو اسکولوں، کالجوں، تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ذریعے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کا خواہاں ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم سب کے لیے کے خواہاں ہیں تاکہ غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے پاسنگ آؤٹ طلباء کو ان کی تعلیم کامیابی سے مکمل ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوآپ کے ادارے کی جانب سے متعین کردہ چیلجنز کے نبردآزما ہونے کے لیے سخت محنت کرنا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی عملی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اچھے طریقے سے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم تعلیم میں اصلاحات لارہے ہیں اور چند رہنما اصول وضع کیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تعلیم بغیر کسی تفریق کے سب کے لیے ایک جیسی ہوگی۔ ہمارا تعلیمی نظام معاشرے سے غریب و امیر ، مرد چاہے عورت کے فرق کو مٹادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری کو تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا پورا پورا موقعہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام میں طول و عرض ہوں کہ وہ سائنس و جدید علوم کے ذریعے تنگ نظری کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور ترقی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مدرسا کاؤنسل کے ساتھ بات چیت کی ہے تاکہ تمام مدارس میں جدید تعلیم متعارف کرواسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو بڑے بڑے چیلجنز کا سامنہ ہے جس میں ماحولیاتی ، بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح جس سے ہمارے وسائل متاثر ہورہے ہیں اور بڑھتی ہوئی آرگنائیزیشن جیسے چیلجنز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آج 1000 سے زائد طلباء نے زیبست سے گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیبسٹ کا شاندار ٹریک رکارڈ ہے اور اس کا مستقبل شاندار ہے اور یہ ملک کے تین اولین بزنس اسکولوں میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر زیبسٹ کے چانسلر ، بورآف ٹرسٹیز کے صدر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گریجوئیٹس کو ڈگریاں دی۔#مزید اہم خبریں
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.