یوم قائدؒ کی تقریبات لاہور سمیت پنجاب بھر میں شاندار طریقے سے منائی جائیں گی ،شہبازشریف
تقریبات 7 روز تک جاری رہیں گی، تعلیمی اداروں میں یوم قائدؒ کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد ہونگی تقریبات، پروگرامز اور اس حوالے سے انتظامات کو قائداعظمؒ کی عظیم شخصیت کے شایان شان ہونا چاہئیں ، قائداعظم ؒ جیسی عظیم شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے،انہوں نے اپنے عمل سے اقبالؒ کے خواب کو حقیقی تعبیر دی، آج ہم قائداعظم کی عظیم جدوجہد کے باعث آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب، ،یوم قائدؒ ؒ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات، پروگرامز اور انتظامات کا جائزہ
منگل 12 دسمبر 2017 21:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم جدوجہد کے باعث آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ جیسی عظیم شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے اور قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اپنے عمل سے اقبالؒ کے خواب کو حقیقی تعبیر دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائداعظمؒ پاکستان میں سب کے لئے یکساں اور برابر کے مواقع چاہتے تھے۔قائدؒ کا پاکستان ایک خوشحال، پرامن، روشن اور مساوات پر مبنی پاکستان ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ایسے ہی خوشحال پاکستان کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو قائداعظمؒ کے فرمودات اور جدوجہد سے آگاہ کرنے کے لئے یوم قائدؒ کو بھرپور طریقے سے منانا ضروری ہے ۔ڈی جی والڈ سٹی لاہور اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے یوم قائدؒ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات، پروگرامز اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، جہانگیر خانزادہ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی جی والڈ سٹی لاہور، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.