شریعت کے نام ووٹ لینے والوں کے برعکس ہم نے صوبہ میں اسلامی قانون سازی کرکے اسلام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی،اسدقیصر
صوابی میں اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرکے سابق ادوار کی محرومیوں کا خاتمہ کیا،ضلع کو ترقی یافتہ ضلعوں کے ہم پلہ بنا نا میرا مشن ہے، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
جمعرات 14 دسمبر 2017 18:11
(جاری ہے)
مقررین نے سپیکر اسد قیصر کی جانب سے جاری کر دہ ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان منصوبوں سے ضلع بھر کے عوام پر بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے روز گار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ۔
سپیکر نے کہا کہ یہاں سے سابقہ ادوار میں منتخب ہونے والے اے این پی ،مسلم لیگ اور ایم ایم اے کے ممبران اسمبلی نے اس علاقے کو محرومیت کے سوا کچھ نہیں دیا ۔صرف خالی خول نعروں کی سیاست کر کے اپنا وقت گزارتے رہے ۔سپیکر نے کہاکہ میں نے منتخب ہوتے ہی ضلع صوابی میں تعلیم ،صحت ،آبنوشی کی مدوں میں میگا منصوبوں کا اجراء کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کا جال بچھا یا ۔انہوںنے کہا کہ بٹاکڑہ میں جلد ٹیکنیکل یونیورسٹی کاقیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔این اے ۔13میں ہر گھر کو سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے ۔میڈیکل کالج،وومن یونیورسٹی کے قیام کے علاوہ متعدد دیگر پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں ۔جن کی تکمیل علاقہ میں خوشحالی کا دورشروع ہو گا ۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کی پارٹیوں کے امیدوار کس منہ سے ووٹ لینے آتے ہیں۔انہوںنے اپنے ادوار میں عوام کی کیا خدمت کی ہے ۔عوام کو چاہیئے کہ وہ ان سے یہ سوال ضرور پوچھیں۔ سپیکر نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے مرکزی حکومت سے خیبر پختونخوا کیلئے منصوبوں کی منظور ی پشاور ہائی کورٹ کی وساطت سے حاصل کی ۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے پختونوں کی حقوق کیلئے مرکزی حکومت سے جنگ لڑی جس میں وہ کامیاب ہوئے۔انہوںنے کہا کہ یہ جیت پختونوں کی جیت ہے ۔سپیکر نے کہا کہ ایم ایم اے کی سابقہ حکومت نے شریعت کے نام پر ووٹ لئے لیکن اپنے دور میں صرف زبانی جمع خرچ کیا ۔کوئی ایک قانون نہ پاس کر سکے ۔جبکہ ان کے برعکس صوبائی حکومت نے سود کے خلاف قانون سازی کی ،سکولوں میں ناظر ہ قرآن اور قرآن باترجمہ پڑھانے کا نظام نافذ کیا ۔حضرت عمرؓ کی شہادت کے دن عام تعطیل کا اعلان کیا ۔مساجد کو سولرلائٹس پر منتقل کیا اور اب مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظائف مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے صوبہ میں اسلامی قوانین پاس کرکے حقیقی معنوں میں اسلام روشنی کا ثبوت دیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.