ایشز سیریز پرتھ ٹیسٹ میں بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ، آئی سی سی
اب ہمیں دی سن کی تحقیقات سے متعلقہ تمام مواد موصول ہوچکا،ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے اس ٹیسٹ میچ کے کسی بھی کھلاڑی نے مبینہ فکسرز کا رابطہ رہا ہو، ایلکس مارشل الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں ، تفتیش آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ رکن ممالک کے انٹی کرپشن ساتھیوں کے ساتھ مل کر کریں گے،جنرل مینیجر ہم الزامات سے مطلع ہیں ، کوئی عنصر نہیں ٹیم اس میں کسی بھی طرح ملوث ہے،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کسی بھی معتبر الزام کو سنجیدگی سے لیا جائے گا ہم بدعنوانی بالکل برداشت نہیں کر سکتے، کرکٹ آسٹریلیا
جمعرات 14 دسمبر 2017 21:12
(جاری ہے)
دی سن کے مطابق ایک گروہ ’دی سائیلنٹ مین‘ نامی آسٹریلوی شہری کے ساتھ کام کر رہا تھا اور انھوں نے کھیل پر اثرانداز ہونے پر ایک لاکھ 38 ہزار پاونڈ ادا کر رہے تھے۔
اس میں کسی انگلش کھلاڑی کا نام سامنے نہیں آیا لیکن گروہ کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ایک سابق آسٹریلوی کھلاڑی کی خدمات حاصل کی ہیں۔تاحال یہ واضح نہیں کہ بک میکرز نے ٹیسٹ میچ فکس کرنے کی کیسے کوشش کی تاہم اخبار کے مطابق ایک بک میکر نے سن کے تحقیق کار کو بتایا وہ کھلاڑیوں کو ’سکرپٹس‘ کے مطابق کھیلنے پر راضی کر سکتے ہیں جیسا کہ ایک سیشن یا ایک اننگز میں کتنے سکور بنیں گے، کب وکٹ گرے گی اور ٹیم ٹاس جیتنے کے بعد کیا کرے گی۔ایلیکس مارشل کا کہنا تھا کہ ’ہم ان الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور ان کی تفتیش آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ رکن ممالک کے انٹی کرپشن ساتھیوں کے ساتھ مل کر کریں گے۔‘’یہ الزامات وسیع نوعیت کے ہیں اور کئی ممالک میں بشمول ٹی 20 ٹورنامنٹس کے کرکٹ کی مختلف اقسام سے متعلق ہیں۔‘انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ان الزامات سے مطلع ہیں اور کوئی عنصر نہیں کہ انگلینڈ ٹیم اس میں کسی بھی طرح ملوث ہے۔‘کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ ’کرکٹ آسٹریلیا، آئی سی سی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کرپشن کے خلاف انتہائی سخت موقف ہے۔‘’کسی بھی معتبر الزام کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ ہم بدعنوانی بالکل برداشت نہیں کر سکتے اور ہم اپنے کھیل کی سالمیت کے خطرے سے متعلق کسی بھی الزام کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔‘۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.