پشاور، ڈینگی کی حالیہ وباء سے جان بحق 65افراد میں سے 35افراد کو معاوضے کی ادائیگی
جمعہ 15 دسمبر 2017 00:04
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کے چیکس فراہم کرنے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر صحت شہرام خان ترکئی، ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اورضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر ڈینگی سے جاں بحق 65افراد میں سے 35افراد کو فی کس 5لاکھ روپے معاوضے کے چیکس تقسیم کئے گئے جبکہ باقی 30افراد کو بہت جلدمعاوضے کی ادائیگی کا عندیہ دیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی مرض سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ڈینگی سے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک متاثر ہوئے ہیں صوبائی حکومت نے ڈینگی کا پہلا کیس رپورٹ ہوتے ہی اپنی مشینری اور محکموں کومتحرک کیا۔واٹر سپلائی اور سینیٹیشن پشاور کے اہلکاروں ، لیڈی ہیلتھ ورکر، پولیو ورکرز اور ٹاؤن حکام پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کے ذریعے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے سپرے کیا گیا،مکینیکل طریقے سے صفائی کی گئی ، حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی گئی، پمفلٹ تقسیم کئے گئے ، انسداد مچھر لوشن تقسیم کیا گیا، اکوا کلورین ٹیبلٹس فراہم کی گئیں اور غیر محتاط ٹائر شاپس کے خلاف کاروائی کی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔پرویز خٹک نے واضح کیا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے کل وقتی حکمت عملی کے تحت اکتوبر 2017سے مارچ 2018تک جامع پلان پر کام جاری ہے۔ہمیں یقین ہے کہ پشاور کو ڈینگی لاروا سے پاک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ۔وزیر اعلیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ اور اس کی افزائش روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے صوبائی حکومت کا ساتھ دیں ہم نے صوبہ بھر کے ہر ضلع میں نچلی سطح پر دیہات کی صفائی کیلئے بھی فنڈز مہیا کئے ہیں۔ عوام کو صاف ستھرا ماحول اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہمارا وژن ہے جس پر خطیر وسائل خرچ کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.