بہاری ایک محب وطن قوم ہے ،آبائو اجداد نے پاکستان کی آزادی میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں، عمران خان
جب تحریک انصاف اقتدار میں آئیگی تو آپ کے شناختی کارڈ سمیت دیگر تمام مسائل ترجیحی بنایادوں پر حل کریں گے، اورنگی ٹائون میں ممبر سازی مہم کی تقریب سے خطاب
جمعہ 15 دسمبر 2017 00:20
(جاری ہے)
اس موقع پر تحریک انصا ف کے مرکزی سینئر رہنما علی زیدی، کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی ، ضلع غربی کے صدر سبحان علی ساحل، تحریک انصاف کے رہنما زاہد حسین، سید ابو آزاد ، محمد عمران خان ،محمد مقصود ، عارف جگو ،سعید احمد اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اہلیان اورنگی ٹائون کے ساتھ پولیس کا غیر مناسب رویے کی مذمت کرتے ہیں اور پولیس انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اپنا قبلہ درست کریں ، بے جا لوگوں کو تنگ نہ کریں ۔تحریک انصاف جب اقتدار میں ہوگی تو یہاں اورنگی ٹائون کے نوجوانوں کے لئے روزگار، تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی جیسے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ تحریک انصاف لسانیت اور فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر تمام پاکستانیوں کے لئے بلا رنگ و نسل سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ سانحہ بلدیہ کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں انصاف فراہم کرنے کے لئے تحریک انصاف اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ سانحہ بلدیہ کے کیس کو تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما علی زیدی ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں اور اس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تحریک انصاف بھرپور کردار ادا کرے گی۔ تحریک انصاف کی ممبر سازی میں اورنگی ٹائون کے لوگ بھرپور حصہ لیں اور پی ٹی آئی کے ممبر بنیں ۔ اس موقع پر ڈسکو موڑ اورنگی ٹائون میں عمران خان زندہ باد ، تحریک انصاف زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگے اور عمران خان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
-
چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع ایک رشوت کے طور پر لے رہے ہیں، پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.