وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاسبی کا دورہ،پروجیکٹ منیجر کمانڈنگ آفیسر کرنل عمر فاروق نے سبی ہرنائی ریلوے سیکشن اور سبی اسٹیشن پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی
جمعرات 14 دسمبر 2017 23:30
(جاری ہے)
اس موقع پر پروجیکٹ منیجر کمانڈنگ آفیسر کرنل عمر فاروق نے سبی ہرنائی ریلوے سیکشن اور سبی اسٹیشن پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2.4ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا سبی ہرنائی ریلوے سیکشن 134کلومیٹر طویل ہے جس پر 70فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے اورمارچ کے آخر تک باقی ماندہ کام بھی مکمل کر کے یہ سیکشن آمدو رفت کے لئے کھول دیا جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سیکشن 2006سے دہشت گردوں کے حملوں اور سیلاب کی وجہ سے متاثرہواجس پر کام کا آغاگذشتہ سال شروع کیا گیا اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر ریلوے نے این ایل سی کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سیکشن پر کام مارچ تک مکمل کر لیا جائیگا۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان ، وفاقی وزیر ریلوے اور صوبائی وزرا ء نے تندوری کے مقام پر زیر تعمیر پل کا دورہ کیا اور اس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں سے بات چیت بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.