سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی سے پاس شدہ قراردادوں پر وفاقی حکومت سے عملدرآمد کے متعلقہ فالواپ کمیٹی کا اجلاس
ہفتہ 16 دسمبر 2017 00:00
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان اسمبلی سے بلیو/آفیشل پاسپورٹ سے متعلق چار سرکاری قراردادیں متفقہ طور پر منظور ہوئی ہیں جبکہ ایئر پورٹ/ پی آئی اے کے کرایوں سے متعلق سات مشترکہ قراردادیں، سوئی گیس سے متعلق 11، بجلی سے متعلق 9، پانی سے متعلق 6، شاہرات سے متعلق 13، نادرا سے متعلق 4، ریلوے لائن سے متعلق 3، تعلیم سے متعلق 5، زراعت سے متعلق 3، قانون سازی سے متعلق 5، ملازمت سے متعلق 4جبکہ 36متفرق مشترکہ قراردادیں جو این سی ایچ ڈی، بلوچی زبان میں خبر شائع کرنا، حج اسکیم 2014ء ، صوبائی پولیس آفیسران کا کوٹہ، ہرنائی کول مائنز، کسٹم اور ٹیکسوں میں خصوصی رعایت، ای او بی آئی، موبائل فونز کی خریدوفروخت کے لئے اصل خریدار کی رسید، مردم شماری، پی ٹی وی، بی آر ایس پی، ایف بی آر، ود ہولڈنگ ٹیکس پر نظرثانی، بلوچستان کے عازمین حج کا سرکاری کوٹہ میں اضافہ سے متعلقہ منظور ہوئی ہیں۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع اور رکن صوبائی اسمبلی میرعاصم کرد گیلو نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام قراردادیں انتہائی اہم نوعیت کی ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تیزرفتاری سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے دوران اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے سیکریٹری ائی پی سی کو ہدایت کی کہ وہ اسمبلی میں منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے سیکریٹری اسمبلی سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 11رکنی فالو اپ کمیٹی بہت جلد وفاقی محکموں کے سربراہان سے ملاقات کرکے عملی اقدامات کرے گی۔ اسپیکر نے کہا کہ اسمبلی سے منظور کردہ قراردادوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد جمہوریت کی سربلندی اور استحکام کے لئے ضروری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی اداروں سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے چیف سیکریٹری بلوچستان متعلقہ محکموں کو خط لکھیں گے جس کے بعد فالو اپ کمیٹی وفاقی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.