تحریک انصاف آنیوالا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑے گی، سابقہ ادوار میں عوام کو کبھی پختونوں کے نام پر کبھی اسلام کے نام پر
ووٹ لیکر لوٹا گیا ،پی ٹی آئی نے الیکشن سے پہلے عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا، ملک کا بنیادی مسئلہ کرپشن ہے اگر کرپشن کا خاتمہ کیا جائے تو پاکستان دنیا کا عظیم ملک ہے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا شمولیتی جلسے سے خطاب
ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:07
(جاری ہے)
جلسے سے ممبر قومی اسمبلی مجاہد خان، تحصیل ناظم مردان محمد ایوب خان اور ہاشم خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ارشاد ، عبدالرحمان، زاہد خان ، ولید خان، محمد نبی اور قیصر خان اپنے خاندانوں اور درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
محمد عاطف خان نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے عوام کا پیسہ بے دردی کے ساتھ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھری ہیں، ٹھیکے اور نوکریاں بکتی تھیں، تمام اداروں میں سیاسی اثر ورسوخ تھا جبکہ پٹوار ،پولیس کا نظام درہم برہم تھا اور غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تھا ، ملک میں بد امنی کا وہ حال تھا کہ حکمران جماعت کے لوگ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا آنے سے ڈرتے تھے، ہماری حکومت کی بدولت اب وہی لوگ آزادانہ گھوم پھر کر جلسے کررہے ہیں، یہ تبدیلی نہیں تو کیا ہے جبکہ اداروں کی کارکردگی میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام ، صحت کے شعبہ ، پولیس، پٹواراور دیگر محکموں کی مثالیں دی جاتی ہیںوزیراعلیٰ سے لیکر ادنیٰ ورکر کا دامن مکمل طور پر کرپشن سے پا ک ہے ،عوام میں سیاسی شعور اجاگر ہوچکا ہے اور اب انکو گمراہ کرنا مشکل ہے ، وہ ایز ی لوڈ اور ایس ایم ایس کلچر کو دوبارہ کبھی بھی فروغ نہیں دیں گے اور نہ ہی ان نام نہاد پختونوں کے ٹھیکیداروں کے دھوکے میں آئیں گے، آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک عظیم مملکت بن کر ابھرے گا۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.