کوئٹہ:زرغون روڈ چرچ کے قریب دھماکہ20افراد زخمی

اتوار 17 دسمبر 2017 12:43

کوئٹہ:زرغون روڈ چرچ کے قریب دھماکہ20افراد زخمی
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17دسمبر2017ء):کوئٹہ امداد چوک چرچ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنائی دی ہے ا مدادٹیمیں بھی روانہ کی جا رہی ہیں 20افراد کے قریب زخمی ہوئے ہیں اور جانی نقصان کا بھی خدشہ کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔دہشت گرد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ابھی تک جاری ہے ۔جبکہ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہو رہی ہیں ۔کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ،اپریشن کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھی روانہ کی جا رہی ہیں