ینگ ڈاکٹر ز فزیوتھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان کے قیام کا اعلان کردیا

اتوار 17 دسمبر 2017 18:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) ینگ ڈاکٹر ز فزیوتھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے اس بات کا اعلان نومنتخب چیئرمین مصیب مردا مینگل اور صدر اسماعیل موسی خیل نے اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ اس ایسوسی ایشن کو بنانے کا مقصد نوجوانوں میں فزیوتھراپی کی ڈگری کی شعور اجاگر کرنا ہے کیونکہ بلوچستان میں فزیوتھراپی کی ڈگری نئی ہے اور اسکے حوالے سے شعور ،شعبہ طب اور خصوصاً بلوچستان کے نوجوانوں کا اجاگر کرنا ہے اس لئے شعبہ صحت میں جدوجہد کی اشد ضرورت ہے اس لئے ہم دوستوں نے فزیو تھراپی ایسوسی ایشن تشکیل دینے کی ضرورت سمجھی ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین مصیب خان مینگل نے کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سینئر وائس چیئرمین سید نعمان،وائس چیئرمین مقبول بلوچ،صدر اسماعیل موسی خیل،سینئر نائب صدر عمیر بلوچ،نائب صدر نجیب کاکڑ ،سیکرٹری جنرل رشید بگٹی ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری عنایت اللہ کاکڑ ،جوائنٹ سیکرٹری فیاض لاشاری ،سیکرٹری اطلاعات ثناء اللہ ،کوارڈینیٹر قمر بلوچ،فنانس سیکرٹری علی کھیتران ،صدام ،نورمحمد ،شوکت علی ،اورنگزیب ،اسٹیج سیکرٹری مرتضی ،غنی ،اونگزیب کاکڑ ،راشد علیزئی اور اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی لائبہ اچکزئی ،محمد حنیف ،سکندر خان ،عاصم عبدالرحمن ،صدر ہ ناصر ،ابتجاج،احسن بلوچ،رحمت خان ،غلام اللہ ،رمشاہ اقبال ،ذوالفقار بلوچ،شکیل ترین ،فہیم بلوچ،شیوم ،شفیق براوئش ،عمبر بلوچ،نجیب شعاب،برامش بلوچ،ماہ رنگ بلوچ،ہرہ زاہد ،امان ترہ کئی موجود تھے ۔