گوجرخان کی بیوہ رخسانہ بی بی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپیل

اتوار 17 دسمبر 2017 20:44

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) رخسانہ بی بیوہ عبدالرشید کہا ہے کہ بااثر افراد نے میرے خاوند کے فوت ہونے کے بعد میری جائیداد پر قبضہ کر لیا ،مجھے اور میرے بیٹوںکوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ، ہمیں سخت خطرہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 7گوجرخان کی رہائشی رخسانہ بی بیوہ عبدالرشید نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ بااثر افراد نے میرے خاوند کے فوت ہونے کے بعد میری جائیداد پر قبضہ کر لیا ،مجھے اور میرے بیٹوںکوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ،پولیس نے بااثر افراد کے ساتھ ساز باز کر رکھی ہے ان بااثر افراد نے میرے اور میرے بیٹوں کے خلاف تھانہ میں جھوٹا پرچہ درج کردیا ، وجہ عناد یہ ہے کہ ہم نے 4مرلہ زمین فروخت کی جبکہ ان بااثر افراد نے 6مرلہ پر قبضہ کر لیا میری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ، پولیس تھانہ گوجرخان نے مجھے اور میرے بیٹے کو تھانے میں بلا کر بے عزت کیا جس پر ایک وکیل کی مداخلت سے ہمیں چھوڑا گیا جبکہ لاکھوںکی زمین بااثر افراد مجھ سے کوڑیوں کے بھائو لینے کے لئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، رخسانہ بی بیوہ عبدالرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سی پی او پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے بیٹوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہمیں انصاف دلوایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :