وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاتھارٹی کااجلاس،سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال
اجلاس میں تینوں مسلح افواج کےسربراہاں کی شرکت،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں،ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی پراعتماد کا اظہار،نیشنل اسپیس پروگرام2047 اورنیو کلیئرپاور پروگرام کی منظوری، بھارت کی عدم استحکام کی پالیسی پراظہارتشویش، پاکستان کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں۔شرکاء اجلاس کاعزم
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 دسمبر 2017 19:33
(جاری ہے)
اسی طرح جبکہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں انجینئرزاور سائنسدانوں کے قابل تحسین کردارپرمبارکباد بھی دی گئی۔اس موقع پرشرکاء اجلاس کوایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پربریفنگ بھی دی گئی۔
نیشنل اسپیس اور نیوکلیئرپاورپروگرام کو ملکی ترقی کیلئے ناگزیرقراردیاگیا۔ نیشنل اسپیس پروگرام2047 اور نیوکلیئر پاور پروگرام کی منظوری دی گئی۔ ایٹمی ٹیکنالوجی توانائی کے شعبے میں معاون ہے۔ نیوکلیئر ایپلی کیشن کا صحت، زراعت، ادویات، انڈسٹری میں استعمال کو سراہا گیا۔ پاکستان عالمی سطح پر ان شعبوں میں اپنے تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔ نیوکلیئرایپلی کیشن کاپرامن استعمال پائیدار ترقی کےاہداف کےحصول میں مددگارہوگا۔ پاکستان ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین کے مطابق اقدامات کرتارہے گا۔شرکاء نے کہاکہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شریک نہیں ہوگا۔پاکستان اپنے دفاع کیلئے ایٹمی ڈیٹرنس کی پالیسی پرگامز ن ہے۔اجلا س میں پڑوس ملک کے عدم استحکام کی پالیسی پرتشویش کااظہار کیا گیا۔ پڑوسی ملک روائتی ہتھیاروں کاانبارلگا رہاہے۔تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں۔ پاکستان این ایف جی سمیت ایٹمی عدم پھیلاؤ کے کئی اداروں کی سند رکھتا ہے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرزگروپ کاحصہ بننے کی اہلیت رکھتاہے۔ بابر3ایس ایل سی ایم، بابرکروزمیزائل سمیت دوسرے میزائلوں کے کامیاب تجربات سے پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے نئے دورمیں داخل ہوگیاہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.