نوازشریف کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا،ناصرخان موسیٰ زئی

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء) مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصرخان موسیٰ زئی نے کہاہے کہ پورے ملک کے عوام کااعتمادمیاں نوازشریف کوحاصل ہے اوران کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں مرکزاورپنجاب کے ساتھ ساتھ (ن)لیگ خیبرپختونخوا میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ (ن)لیگ کارواں چل پڑاہے اب اس کوکوئی بھی نہیں روک سکتا۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں لوگوں نے تبدیلی کاحشردیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :