سعودی عرب لیگی سیاست کا مرکز بن گیا، نواز شریف (کل )روانہ ہوں گے

شہباز شریف ،خواجہ محمد آصف ، خواجہ سعد رفیق ،آصف کرمانی بھی سعودی عرب میں موجود

جمعہ 29 دسمبر 2017 20:01

سعودی عرب لیگی سیاست کا مرکز بن گیا، نواز شریف (کل )روانہ ہوں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) نے سعودی عرب کو اپنی سیاست کا مرکز بنا لیا جہاں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں جبکہ نواز شریف بھی کل ( ہفتہ ) روانہ ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف آج ( ہفتہ ) سعودی عرب روانہ ہوں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی کو ملکی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔جبکہ خواجہ آصف اور آصف کرمانی بھی سعودی عرب چلے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے لندن کے دورے کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بدھ کے روز خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جن کے لئے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔