ُٓپاکستان کے امن اور معاشی ترقی کی دشمن قوتیں مسلم لیگ(ن) کے خلاف متحد ہو رہی ہیں،علی اکبر گجر

بم دھماکوں اور خود کش حملوں کی دھند میں لپٹے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے والے میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں ،رہنما مسلم لیگ(ن)

ہفتہ 30 دسمبر 2017 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2017ء) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہاہے کہ بد امنی، بم دھماکوں، خود کش حملوں اور لاشوں کے طوفانوں میں گھرے پاکستان کو امن دینے والے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف سیاسی اتحاد ملک اور قوم کو معاشی طور پر معذور کرنیکی عالمی سازشوں کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں․ میاں محمد نواز شریف کے حکومت سے علیحدہ ہوتے ہی ہمارا ازلی دشمن سرحدوں پر سرگرم ہوگیا ہی․ ایٹمی پاکستان کی مخالف قوتیں پاکستان کے امن اور معاشی ترقی کے سفر کو روکنے کے لئے سرحدوں کے اندر سرگرم ہو رہی ہیں․ لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت قائد میاں محمد نواز شریف کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی اور ملکی امن و معیشت کے خلاف عالمی قوتوں کے استعماروں کی سازشوں کو ناکام بنائے گی ․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نیکہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو بم دھماکوں، خود کش حملوں اور بوری بند لاشوں کے تحفے دئے۔

(جاری ہے)

ملک میں ہر طرف بد امنی اور دہشت گردی کا راج تھا غیر ملکی ایجنٹ اور مقامی جرائم پیشہ گروہوں کے سامنے آمر مشرف اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے گھٹنے ٹیک دئے تھی․ ایٹمی قوت رکھنے والے پاکستان کے شہر قصبے اور صنعتیں بجلی کے بد ترین بحران کی وجہ سے جنریٹر وں کے محتاج ہوچکے تھے۔ ملک کا سب سے بڑا شہرکراچی مقامی اور عالمی جرائم کے مافیائوں کا گڑھ بن چکا تھا، ماضی کی حکومتوں نے پاکستانی قوم کے ملک کے مستقبل اور اپنی نسلوں کے تحفظ کے بارے میں غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کر رکھا تھا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ 2013 کے انتخابات بھی قوم کے لئے خوف اور دہشت کی علامت تھے لیکن اللہ کے فضل اور عوام کی ہمت کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سری لنکا، صومالیہ اور شام جیسی صورتحال کی طرف بڑھتے پاکستان کو سہارا دیا، ملک دشمن قوتوں اور بد امنی کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور اقدامات کرکے پاکستانی قوم کا احساس تحفظ بحال کیا، لاشوں کا کاروبار کرنے والوں کی دوکانیں بند کروائیں اور ملک میں توانائی، تعمیر اور ترقی کا تیز رفتار سفر شروع کیا جس کے نتیجے میں پاکستانی قوم کو اندھیروں، قتل و غارت، خود کش حملوں، بم دھماکوں سے نجات ملی اور آج میاں محمد نواز شریف کے جرات مندانہ اقدامات کی وجہ سے کراچی سے خیبر تک ہر پاکستانی خود کو محفوظ سمجھ رہا ہے جو پاکستان کی دشمن طاقتوں اور ان کے مقامی آلہ کاروں کے لئے قابل قبول نہیں اسی لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف کے خلاف وہ تمام قوتیں متحد ہو رہی ہیں جو دنیا کی واحد مسلم ایٹمی ریاست کو کمزور، معذور اور دست نگر دیکھنا چاہتی ہیں․

متعلقہ عنوان :